ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: میدان میں کرکٹ کھیلنے پر حملہ کا الزام ۔ پولیس میں درج کی گئی  شکایت 

منگلورو: میدان میں کرکٹ کھیلنے پر حملہ کا الزام ۔ پولیس میں درج کی گئی  شکایت 

Sun, 12 Sep 2021 23:38:27    S.O. News Service

منگلورو،12؍ ستمبر (ایس او نیوز) منگلورو تعلقہ کے دیہی پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی شکایت کے مطابق نیرمارگا کے سبرامنیا نگر میدان میں روہن روشن فرنانڈیز نامی نوجوان کے کرکٹ کھیلنے پر اعتراض کرتے ہوئے اس پر دو افراد نے حملہ کیا ۔
    
شکایت میں کہا گیا ہے کہ جب روہن میدان میں کرکٹ کھیل رہا تھا تو اس کی جان پہچان والے کشور اور دیرو اس جگہ پہنچ گئے اور اسے کرکٹ کھیلنے سے منع کیا ۔ دیرو نے بلّے اور کشور نے اسٹمپ سے اس پر حملہ کیا ۔ جب روہن کے دوسرے دوست وہاں آئے تو دونوں ملزمین نے جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے راہ فرار اختیار کی ۔
    
پولیس نے شکایت درج کرلینے کے بعد اس معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔


Share: